عدم اعتماد کیلئے پرامن ووٹنگ۔ اپوزیشن کا عدالت جانے کافیصلہ

Mar 15, 2022 | 13:18:PM

  (24 نیوز) اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد  کے موقع پرپرامن ووٹنگ ، بلا روک ٹوک کرانے کے لیےعدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے عدم اعتماد کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور جے یو آئی ایف رہنما عبد الغفور حیدری اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ حملہ کیس۔ عدالت آج محفوظ فیصلہ سنائے گی

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ممبران قومی اسمبلی کو آئینی ذمہ داری نبھانے سے نا روکا جائے، متحدہ اپوزیشن اس حوالے سے پٹیشن کل تک فائل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری۔پی آئی اے نے بڑا اعلان کردیا

مزیدخبریں