عدم اعتماد پر ووٹنگ ، کسی کو روکا گیا تو ذمہ دار میں ہوں گا،شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مارکیٹ میں بولیاں لگ رہی ہیں یہ بھی ہوسکتا ہے کہ عدم اعتماد کی بجائے کچھ اور نکل آئے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ اپوزیشن الیکشن سے پہلے پھڈا کرنے جارہی ہے ،الیکشن سے ایک سال پہلے آبیل مجھے مار کون کہتا ہے ان کا کہناتھا کہ عدم اعتماد پرووٹنگ کیلئے کسی کو روکا گیا تو میں ذمہ دار ہوں گا اپوزیشن کے پاس ایک بہتر ارکان پورے نہیں ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی سیاست اہم موڑ میں داخل ہوچکی ، امپائرپاکستان کیساتھ ہیں ،ہم چٹان کی طرح عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں،چودھریوں کو بھی یہی مشورہ دوں گا کہ عمران خان کیساتھ کھڑے ہوں ۔ اپوزیشن تصادم کی طرف آئی تو نتیجہ انتہائی خطرناک ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے ، باپ اور ایم کیوایم ہماراساتھ دے گی، فضل الرحمان کو سمجھنا چاہئے مولاجٹ والی سیاست نہیں چلے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ حملہ کیس۔ عدالت آج محفوظ فیصلہ سنائے گی