پارلیمنٹ حملہ کیس ،تحریک انصاف کی قیادت بری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انسداد دہشتگردی کیس میں پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدر علوی سمیت تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ کو بری کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، صدر مملکت عارف علوی، شاہ محمود، اسد عمر، شفقت محمود، پرویز خٹک سمیت دیگر نامزد ملزمان کو بری کر دیا گیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر تعلیم شفقت محمود اور پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی۔
یہ بھی پڑھیں : عدم اعتماد کیلئے پرامن ووٹنگ۔ اپوزیشن کا عدالت جانے کافیصلہ