چودھری شجاعت کی حکومت اور اپوزیشن سے جلسے منسوخ کرنے کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری شجاعت نے حکومت اور اپوزیشن سے اعلان کردہ جلسوں کی منسوخی کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت نے کہا کہ پاکستان کے نامساعد معاشی اور سیاسی حالات اس خطرناک محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہو سکتے، غربت اور مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں اور نمبروں کی سیاست سے سخت پریشان ہیں۔
چودھری شجاعت نے کہا کہ حیران اس بات پر ہوں کہ اپوزیشن تو جلسوں کی سیاست کرتی ہے مگر حکومت بھی جلسے کرنے میں لگی ہے ،جلسے کرنا حکومت کا کام نہیں ۔ ملک کے اعلیٰ ترین مفاد میں وہ فوراً ان کی منسوخی کا اعلان کریں۔
چودھری شجاعت نے کہا کہ ایسی سیاست ملک میں افرا تفری اور بحران پیدا کر سکتی ہے،اس کا فائدہ پاکستان کے اندرونی وبیرونی دشمنوں کو ہوگا، لوگوں کو اشتعال انگیز سیاست کا راستہ مت دکھائیں، اس لڑائی میں کوئی مارا گیا یا کسی کو مروا دیا گیا تو سب پچھتائیں گے، جمہوری طریقے کے مطابق ووٹنگ میں حصہ لیں۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کے رہنمانثار کھوڑو سندھ سے سینیٹر منتخب