(24 نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 10 لاکھ لوگ بھی تحریک عدم اعتماد کو نہیں روک پائیں گے، میرا وزیراعظم اور وزرا کواوپن چیلنج ہے کو وہ اسمبلی جانے سے روک کر دکھائیں۔
اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کا مذاق ملک میں جاری ہے، تحریک عدم اعتماد آئی تو احتساب کے عمل سے ہمارے ممبران پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آتے ہی نیب کی جانب سے ہمارے ممبران کو نوٹس موصول ہوئے ہیں، چیئرمین نیب کو آگاہ کر دوں آپ کا کوئی کام نہیں عدم اعتماد میں مداخلت کرنے کا، تحریک عدم اعتماد آنے پر نیب کے ممبران کو نوٹسز کا جواب آپ کو دینا پڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری۔پی آئی اے نے بڑا اعلان کردیا
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ جب آدمی کے پاس کچھ نہ رہے تو گالی گلوچ پر اتر آتا ہے، وزیراعظم صاحب پہلے ہی گالی گلوچ پر اتر آئے ہیں، آج یہ پارلیمان کا رخ کرنے کی بجائے سڑکوں کا رخ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ کون ؟نام سامنے آ گیا