(24نیوز)وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، اسٹیبلشمنٹ اور حکومت الگ الگ نہیں، ان دونوں کو ایک ساتھ چلنا ہوتا ہے،ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور ساتھ ہی رہیں گے، سیاسی جماعتوں کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ہم شرافت کی سیاست کرتے ہیں،ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور ساتھ ہی رہیں گے، پتہ نہیں آپ کو کیوں نظر آرہا ہے کہ حکومت جا رہی ہے؟میں آپ کو یقین سے کہتا ہوں کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، ہفتے 20 دن میں آرمی چیف سے ملاقات ہو جاتی ہے، عمران خان بہت زیادہ پراعتماد ہیں، مخالفین کی سازشیں کامیاب نہیں ہونگی، اپوزیشن صرف عمران خان کے خلاف متحد ہوئی ہے ویسے یہ ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان: کار نہر میں جاگری ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق