(ویب ڈیسک) تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے کا معاملہ، سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کیلئے ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے نیا سلیبس تاحال پبلش نہ کروایا جاسکا ۔ سلیبس نہ ملنے سے ایک کروڑ سے زائد بچوں کی گرمی کی چھٹیوں کے 2 ماہ ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بچوں کوگرمی کی چھٹیوں سے قبل نئے تعلیمی سال کیلئے سلیبس نہ ملنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ سرکاری سکولوں میں زیرتعلیم بچوں کیلئے ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے نیاء سلیبس تاحال پبلش نہیں کروایا جاسکا۔ رواں سال لاہورمیں زیرتعلیم 5 لاکھ سےزائد بچوں کیلئے 30 لاکھ سے زائد کتابیں درکار ہوں گی،بروقت سلیبس نہ ملنے سے سرکاری سکولوں میں زیرتعلیم ایک کروڑ سے زائد بچوں کے دوماہ ضائع ہونے کا امکان ہے۔ اس کے برعکس نجی سکولوں میں نیاءتعلیمی سال پہلے ہی شروع کیا جاچکا ہے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہےکہ مفت درسی کتابوں کی پرنٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کتابوں کی فراہمی کو گرمی کی چھٹیوں میں ہرصورت ممکن بنایا جائے گا جبکہ نیاء تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کروایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 3سالہ بچے کے ہاتھوں ماں قتل۔وجہ کیا بنی ؟؟