عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

Mar 15, 2022 | 17:17:PM

(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں خام تیل 2 ہفتے کی کم ترین سطح تک گرگیا۔روس اور یوکرین کے درمیان سیز فائر پر بات چیت کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق چین میں اومنی کرون وبا پھیلنے کے بعد سفر ی پابندی کےباعث طلب میں کمی کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔عالمی مارکیٹ میں لندن برینٹ آئل 6.27ڈالر فی بیرل سستا ہوگیا،لندن برینٹ آئل 5.84فیصد کمی سے 100.70 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔امریکی خام تیل 6 ڈالر فی بیرل گرگیا ،امریکی خام تیل 5.87 فیصد سستا ہوکر 97 ڈالرڈالر فی بیرل تک گرگیا۔  روس کا 24 فروری کو یوکرین پر حملے کے بعد لندن برینٹ آئل 2008 کی بلند سطح پر پہنچ گیا تھا۔لندن برینٹ آئل 140 ڈالر فی بیرل کی بلند سطح تک جا پہنچا تھا۔رائٹرز کے مطابق دو ہفتوں میں لندن برینٹ آئل میں 39 ڈالر فی بیرل کمی ہوچکی ہے۔چین میں اومنی کرون کے کیسز دو سال کی بلند سطح پر پہنچے پر لاک ڈاون کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری۔پی آئی اے نے بڑا اعلان کردیا

مزیدخبریں