فرانس:اسرائیل مخالف جذبات ابھارنے پر ایک اور مسجد چھ ماہ کیلئے بند 

Mar 15, 2022 | 17:30:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں  اسرائیل مخالف جذبات کو ابھارنے پر ایک اور مسجد کو چھ ماہ کے لئے بند کر دیا گیا ۔

ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کردہ خبر کے مطابق جنوبی فرانس کے شہر بورڈو کی الفاروق مسجد کو تشدد پھیلانے اور فرانسیسی قوانین پر عمل نہ کرنے جیسی تقاریر پر بند کیا گیا۔ بورڈو کی شہر کے گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے مسجد سے اسرائیل مخالف جذبات پیدا کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

مزیدخبریں