تمام اتحادیوں کارجحان اپوزیشن کی طرف ۔ عمران 100فیصد مشکل میں ۔ پرویز الٰہی 

مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کا اتحاد پکا اور دیر پا ہے

Mar 15, 2022 | 19:56:PM
مسلم لیگ۔ پیپلز پارٹی ۔مولانا فضل الرحمان۔اتحاد پکا ۔ دیر پا 
کیپشن: چودھری پرویز الٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی) پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چودھری پرویز الٰہی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں کارجحان 100فیصد اپوزیشن کی طرف ہے اور عمران خان 100 فیصد مشکل میں ہیں۔
 نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہامسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کا اتحاد پکا اور دیر پا ہے ،جب مخالفین ایک شخص کےخلاف اکٹھے ہوتے ہیں تو تلخیاں بھلا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی جانب سے وفود بھیجنے کا وقت گزر چکا ہے ،وزیر اعظم ذاتی حیثیت میں آنا چاہتے ہیں تو ویلکم کریں گے ۔پرویز الٰہی نے کہاکہ وزیر اعظم ایک ایک ووٹ والے کے پاس جارہے ہیں اگر یہ کام وہ پہلے کرلیتے ہیں تو بہتر ہوتا ۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ اس وقت ایک ہی شخص گھبرایا ہو ا پھر رہا ہے۔سیاست میں کچھ لو کچھ دو ہو تا ہے۔اپوزیشن نے وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی مگر حکومت نے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا۔ عمران خان نے دیر کر دی ۔شگاف پڑ گیا ہے۔اگر وزارت اعلیٰ مل جائے تو تحریک انصاف کی کوتاہیاں دور کر دینگے۔
اپوزیشن سے جو بات ہو گی اس کے ضامن آصف علی زرداری ہیں۔انہوں نے کہاترین گروپ عثمان بزدار کو ہٹا کر دم لے گا۔ فیصلے کے قریب پہنچ چکے ہیں ایم کیو ایک کی وجہ سے معاملہ رکا ہو ا ہے۔ایم کیو ایم کے زرداری سے کچھ مسائل ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔ اپوزیشن جال میں پھنس گئی۔ یہ سب میرے نشانے پر ہیں۔عمران خان