مسلمان مخالف فرانسیسی سیاستدان کو انڈہ مارنے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں مسلمان مخالف اور یہودیوں کے پسندیدہ سیاستدان ایرک زیمور کا تقریب میں انڈہ مارنے سے استقبال۔
ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کردہ ویڈیو اور خبر کے مطابق ایرک زیمور جب ایک تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو انکے کار سے نکلتے ہی ایک داڑھی والے شخص بڑی پھرتی سے آگے بڑھا اور اس نے ان کے سر پر انڈہ پھوڑ دیا، تاہم سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے اس شخص کو دبوچ اور تقریب کی انتظامیہ فوری ایرک زمور کر ہال کے اندر لے گئی۔
فرانس کے مسلمان مخالف سیاستدان ایرک زیمور جب ایک تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو ایک شخص نے ان کے سر پر انڈہ پھوڑ دیا، ایرک فرانس کے صدارتی انتخابات میں بھی امیدوار ہیں#France #AntiMuslim pic.twitter.com/HHmC0k0qgr
— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) March 15, 2022
واضح رہے کہ ایرک زمور فرانس میں آئندہ ہونیوالےصدارتی انتخابات میں بھی امیدوار ہیں ۔بہت سے فرانسیسی یہودیوں کا خیال ہے کہ زمور جن کا 2022 میں فرانس کے صدر کے لئے انتخاب لڑنے کا امکان ہے، وہی ہے جو انہیں عدم تحفظ سے بچائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: 23 مارچ کو پریڈ کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے، آرمی چیف