ا ہم مشاورت۔ایم کیو ایم نے شہباز شریف اور فضل الر حمان کو چائے پر بلا لیا

Mar 15, 2022 | 21:20:PM

 (24نیوز)سیاست میں ہلچل جاری ہے۔اپوزیشن کے حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطے بڑھتے جا رہے ہیں۔منگل کو ایم کیو ایم کے وفد نے مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق اس موقع تحریک عدم اعتماد پر بات چیت ہوئی۔لیکن کہتے ہیں کہ سیاسی فیصلے عجلت میں نہیں کئے جاتے اسی اصول کے مطابق مزید بات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیااور بات چیت کے اس سلسلے کو بڑھانے کیلئے ایم کیو ایم نے شہباز شریف کو کل شا م 5بجے(بدھ) چائے پر بلا لیا۔ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں ہو گی۔مولانا فضل الر حمان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنما اپنے وفود کے ہمراہ ایم کیو ایم کی چائے پارٹی میں شرکت کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں۔ پی سی بی کا قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

مزیدخبریں