عامر ، سلمان اور شاہ رخ ہمارا کلچر خراب کررہے ہیں، بھارتی انتہا پسند وں کی ویڈیو وائرل

Mar 15, 2022 | 21:35:PM

(24 نیوز)بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اپنے عروج پر ہے، مودی سرکار کے غنڈے جہاں عام لوگوں کو ہراساں کر رہے ہیں وہیں ان کے نشانے پر بالی ووڈ کے تین خان بھی ہیں، جو سالوں سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی سکالر اشوک سوائن نے ٹویٹر پر ویڈیو شئیر کی ہے، جس میں سینیما گھر میں انتہا پسند گھس کر لوگوں سے بالی ووڈ کے تینوں خانوں کا بائیکاٹ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ خاموشی سے سیٹوں پر بیٹھے ہیں لیکن مودی سرکار کے انتہا پسند مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ انتہا پسندوں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی جا رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے تینوں خان جن میں سلمان خان، شاہ رخ خان، اور عامر خان شامل ہیں، ہمارا کلچر خراب کر رہے ہیں۔بھارت صرف مقبوضہ کشمیر میں ہی مسلمانوں پر ظلم نہیں کررہا بلکہ بھارت میں رہنے والے مسلمان بھی انتہا پسندی کی زد میں زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی واپسی،2 وکٹوں پر 192 رنز ، بابراعظم کی سینچری

مزیدخبریں