(24 نیوز)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی ہے کہ لانگ مارچ کے لئے مسلم لیگ ن کے قافلے کی قیادت مریم نواز اور حمزہ شہبازکریں۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ جنوبی پنجاب کے کارکنان کو لاہور میں جمع ہونے کی کال دے۔مولانا نے کہا کہا مریم نواز اور حمزہ شہباز شرکا کی قیادت کرتے ہوئے لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد جائیں۔سربراہ پی ڈی ایم نے ن لیگ کو یہ تجویز بھی دی ہے کہ شہباز شریف اسلام آباد میں لانگ مارچ کے قافلے کا استقبال کریں۔مولانا فضل الرحمان کی ان تجاویز کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں حتمی فیصلہ اور اعلان ن لیگ کی قیادت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:عامر ، سلمان اور شاہ رخ ہمارا کلچر خراب کررہے ہیں، بھارتی انتہا پسند وں کی ویڈیو وائرل