اپوزیشن کے اعلان کردہ مارچ میں بھرپور شرکت  کرینگے، ایمل ولی خان

Mar 15, 2022 | 23:34:PM

(24 نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ حکومتی بوکھلاہٹ تحریک انصاف کے انجام کا پتہ بتا رہی ہے۔ عمران خان گھبراہٹ میں گالیوں پر اتر آئے ہیں۔

باچا خان مرکز پشاور میں خان عبدالغنی خان کی 26 ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ عدم اعتماد اپوزیشن کا آئینی حق ہے۔ اجلاس بلا کر عدم اعتماد کے تمام مراحل پورے کرنے ایک آئینی تقاضہ ہے۔ عمران نیازی کی سوچ صرف اپنی ذات تک محدود ہے۔ پاکستان کی سیاست میں اس کا سٹیک نہیں اور اس قسم کا بندہ پاکستان کیلئے خطرناک ثابت ہوگا۔ جعلی وزیراعظم اگر جارہا ہے تو وہ بالکل کوشش کرے گا کہ نظام بھی چلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اے این پی اور پی پی پی کو 23 تاریخ کے مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔اے این پی نے دعوت قبول کرلی ہے اور مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی۔ 10لاکھ لوگوں کو اکھٹا کرنا اگر اپوزیشن کو ڈارنے کیلئے ہے تو کم ازکم اے این پی اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں۔ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ نظام کو خراب نہ ہونے دے اور امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھیں۔  اس سے قبل خان عبدالغنی خان کی 25 ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ غنی خان صرف ایک شاعر یا ادیب نہیں بلکہ ان کا مقام اس سے کہیں اونچا ہے۔ وہ بیک وقت ایک عظیم فلسفی، سیاست دان، شاعر، مصوراور مجسمہ سازتھے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر ، سلمان اور شاہ رخ ہمارا کلچر خراب کررہے ہیں، بھارتی انتہا پسند وں کی ویڈیو وائرل

مزیدخبریں