ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

Mar 15, 2023 | 11:37:AM

(اشرف خان)ڈالر تگڑا اور روپیہ کمزور ، انٹربینک میں امریکی ڈالر 71 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 282.29 روپے سے بڑھ کر 283 روپے پر پہنچ گیا ۔

 بدھ کے روز کاروبار شروع ہوا تو ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ،انٹربینک میں امریکی ڈالر 71 پیسے مہنگا ہوا ،انٹربینک میں ڈالر 282.29 روپے سے بڑھ کر 283 روپے پر پہنچ گیا،کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 282 روپےتک ٹریڈ ہوا،ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔

مزیدخبریں