“ناٹو ناٹو” پر آسکر ایوارڈ خرید نے کا الزام 

Mar 15, 2023 | 11:45:AM

(24نیوز) بھارتی خوبر و اداکارجیکولین فرنینڈس کے میک اپ آرٹسٹ نے بھارتی فلم انڈسٹری پر آسکر ایوارڈ خریدنے کا الزام عائد کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے میک اپ آرٹسٹ شان متتھل نے آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے تامل فلم کے گانے “ناٹو ناٹو “پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے آسکرز ایوارڈ خریدا ہے۔

میک اپ آرٹسٹ نے “ناٹو ناٹو” کی جیت کا اعلان کرنے والی سوشل میڈیا پوسٹ پر طنزیہ انداز میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ”یہ بہت مضحکہ خیز ہے، میں نے سوچا تھا کہ ہم صرف بھارت میں ہی ایوارڈ خرید سکتے ہیں لیکن پیسے سے ہم کیا حاصل نہیں کر سکتے جب ہمارے پاس پیسہ ہو تو یہاں تک کہ آسکر بھی خریدا جا سکتا ہے”۔

مزید پڑھیں:  آئمہ بیگ نے کنسرٹ کے منتظمین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

واضح رہےکہ بھارتی تیلگو فلم آر آر آر کے مقبول ترین گانے ’ناٹو ناٹو‘ انڈین پروڈکشن کا پہلا گانا ہے جس نے ’بیسٹ اوریجنل سانگ‘ کی کیٹگری میں اکیڈمی ایوارڈز حاصل کیا ہے۔

مزیدخبریں