عمران خان نے خود کو بچانے کیلئے کارکنوں کو پولیس کے سامنے کھڑا کیا:بلاول

عمران خان سمجھتے ہیں ان پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہو تا، ان کو عدالتوں میں بلایا جاتا ہے وہ پیش نہیں ہوتے:وزیر خارجہ

Mar 15, 2023 | 11:52:AM
عمران خان نے خود کو بچانے کیلئے کارکنوں کو پولیس کے سامنے کھڑا کیا:بلاول
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے کہا ہےکہ عمران خان نےخودکو بچانے کے لیے اپنے کارکنان کو پولیس کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں ان پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہو تا، ان کو عدالتوں میں بلایا جاتا ہے وہ پیش نہیں ہوتے۔میرےخاندان اور پارٹی نےڈکٹیٹر شپ کا سامنا کیا، عمران خان نے باربارقانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا، عمران خان نے خود کو بچانے کے لیے اپنےکارکنوں کو پولیس کے سامنے لاکھڑاکیا ہے۔

ضرور پڑھیں :جنرل باجوہ، فیض حمید اور نوید مختار نے وزیراعظم بننے کی آفر کی تھی: شہباز شریف

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو معاشی، سیاسی اور سکیورٹی سے متعلق چیلنجزدرپیش ہیں، پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیےطویل مدتی منصوبہ بندی کرنا ہوگی، ہمیں موسمیاتی تبدیلی، غربت، معاشی حالات سے متعلق سوچ بچارکرنی ہے ،افغانستان اور خطےکی سکیورٹی سے متعلق اقدامات کرنےکی ضرورت ہے۔