(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہےکہ عمران خان کی خواہش ہے کہ کچھ لاشیں گریں اور وہ اُن پر سیاست کریں لیکن پولیس نہیں چاہتی کہ کوئی جانی نقصان ہو۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان گرفتاری سے بچنے کے لیے انسانی ڈھال استعمال کررہے ہیں،قوم کو قانون کی حکمرانی کے درس دینے والا قانون کا منہ چڑا رہا ہے اور قوم تماشا دیکھ رہی ہے۔
ضرور پڑھیں :عمران خان نے خود کو بچانے کیلئے کارکنوں کو پولیس کے سامنے کھڑا کیا:بلاول
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ کچھ لاشیں گریں اور وہ اُن پر سیاست کریں لیکن پولیس نہیں چاہتی کہ کوئی جانی نقصان ہو۔ سیاسی طور پر عمران خان کو گرفتار کرنا ہوتا تو 6 ،7 ماہ میں کرلیتے، عمران خان عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے اس لیے عدالتیں وارنٹ نکال رہی ہیں۔