عمران خان عدالتوں کو مطلوب، حکومت کا گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں: مریم اورنگزیب

Mar 15, 2023 | 13:00:PM
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان عدالتوں کو مطلوب ہیں، حکومت کا ان کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان عدالتوں کو مطلوب ہیں، حکومت کا ان کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تاثر دے رہا ہے میری جان کو خطرہ ہے، وہ ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے، مجرم پولیس سے بھاگ رہا ہے، عمران خان سن لے جو ڈرگیا وہ مرگیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 65 پولیس اہلکار اب تک زخمی ہوچکے ہیں، پولیس کے پاس کوئی اسلحہ نہیں، عمران خان ایک مجرم ہے، حکومت نے اگر عمران خان کو گرفتار کرنا ہوتا تو ریاستی طاقت موجود ہے، یہ کوئی سیاستی جماعت نہیں بلکہ دہشتگردوں کا ٹولہ ہے، ریاستی اداروں پر جتھے حملہ آور ہیں، کارکن رُل رہے ہیں، عمران خان بنکر میں بیٹھا ہے۔