’ پولیس اور کارکنان مر جائیں گے ‘صدرعلوی اور یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی ) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ مبینہ آڈیو لیکس آ گئی،یاسمین راشد صدر عارف علوی سے کسی سے خان کیلئے بات کرنے کی درخواست کررہی ہیں ۔
یاسمین راشد مبینہ آڈیو میں کہتی ہیں کہ پولیس اور کارکنان مر جائیں گے جس سے صورتحال اتنی خراب ہو جائے گی کہ الیکشن ملتوی ہو جائے گا جو ہمارا مقصد تھا ۔
یاسمین راشد اور صدر عارف علوی کی مبینہ آڈیو لیکس آ گئی
— 24 News HD (@24NewsHD) March 15, 2023
یاسمین راشد کا صدر عارف علوی سے کسی سے خان کیلیے بات کرنے کی درخواست
پولیس اور کارکنان مر جائیں گے جس سے صورتحال اتنی خراب ہو جائے گی کہ الیکشن ملتوی ہو جائے گا جو ہمارا مقصد تھا ،یاسمین راشد مبینہ آڈیو pic.twitter.com/9YaBN3qphW
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی ،سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد اور سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو میں دونوں رہنما عمران خان کی گرفتاری کو لے کر گفتگو کررہے ہیں۔
مبینہ آڈیو میں یاسمین راشد نے اعجاز شاہ سے کہا کہ خان صاحب نے اس وقت کہا ہے کہ سارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فون کرو۔
ضرور پڑھیں :گرفتاری کا دعویٰ ڈرامہ، اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے: عمران خان
اس پر اعجاز شاہ نے جواب دیا کہ ہم کر رہے ہیں، پھر یاسمین راشد نے عمران خان کی ہدایات سابق وزیر کو دیتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ بندے لےکرپہنچیں۔
یاسمین راشد کے مطابق عمران خان کہہ رہے ہیں ان کوکہو فوری پہنچیں جو نہیں پہنچے گا اسے میں ٹکٹ نہیں دوں گا، خان صاحب نے یہ بات ڈائریکلی کہی ہے۔