سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی والدہ انتقال کرگئیں

Mar 15, 2023 | 13:42:PM

 (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے شوکت ترین کی والدہ انتقال کر گئیں۔

سینیٹر شوکت ترین کی والدہ کی نماز جنازہ 16 مارچ کو صبح 11 بجے لاہور میں خالد مسجد کیولری گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، والدہ کے انتقال پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شوکت ترین کے ساتھ اظہار افسوس کیا ہے۔

شوکت ترین سال 2008ء سے 2010ء تک پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی وفاقی وزیر خزانہ رہے ہیں، دسمبر 2021ء میں شوکت ترین پی ٹی آئی حکومت میں ایک مرتبہ پھر وفاقی وزیر خزانہ بنے تھے۔

مزیدخبریں