(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ ٹک ٹاکر بننے سے پہلے ٹیچر تھیں۔
سوشل میڈیا پر حریم شاہ نے ڈیجیٹل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کا ایک کلپ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اس دوران حریم نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاکر بننے سے پہلے ٹیچر تھیں۔وائرل ویڈیو کے حوالے سے صندل خٹک کے الزامات پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ کسی پر بھی الزام لگانا بہت آسان ہے لیکن اس الزام کو ثابت کرنا اتنا ہی مشکل ہے۔
شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر حریم شاہ نے کہا کہ میری شادی ہوئی ہے اس کی تصدیق نادرا سے یا پاکستان کے کسی بھی ادارے سے کروائی جاسکتی ہے۔
بہترین شعبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل ہوئی اس لیے مجھے ٹک ٹاکر کہا جاسکتا ہے البتہ ٹک ٹاکر نہ ہوتی تو ٹیچر ہوتی کیونکہ ٹک ٹاک سے پہلے ٹیچنگ کی تھی اور ہسٹری کا مضمون میرا فیورٹ تھا۔
مزید پرھیں: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی والدہ انتقال کرگئیں
ایک سوال کے جواب میں حریم کا کہنا تھا کہ اگر مجھے ایک روز کیلئے وزیر اعظم بنایا گیا تو میں ہر چھوٹے بڑے کیلئے انصاف عام کردوں گی، اس دن میں امیر اور غریب سب کو ایک ہی ترازو میں تولوں گی،امیروغریب کا جو امتیاز ہے اس کا فرق ختم کردوں گی۔