عمران خان کو گرفتاری سے کس نے بچایا؟

اسلام آباد اور لاہور پولیس کا جانی نقصان کو مدنظر رکھتے ہوئے محتاط انداز میں آپریشن

Mar 15, 2023 | 14:46:PM
عمران خان کو گرفتاری سے کس نے بچایا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عمران خان کو گرفتاری سے کس نے بچایا؟ بچانے والوں کے پاس کونسا اسلحہ ہے؟ حقیقت کھل کر سامنے آگئی ۔

 پروگرام ’10 تک ‘ میں ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کشیدہ ماحول ہے، آنسو گیس کی شیلنگ بھی وقفےوقفے سے ہو رہی ہے ۔لیکن پولیس کو خاطر کامیابی نہیں حاصل ہوسکی ،تحریک انصاف کے چیئر مین کو گرفتاری میں بچانےمیں کارکن تو ڈھال بنے ہی ہوئے ہیں لیکن  بڑا کردار  گلگت بلتستان سے بھیجی ہوئی پولیس کا ہے ۔تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کوجدو جہد کرتے ہوئے ساڑھے پانچ گھنٹے گزر گئے لیکن کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ۔

نمائندہ 24 نیوز  عرفان ملک نے  بتایا  کہ جب اسلام آباد اور لاہور پولیس آگے گئی تو گلگت بلتستان کی پولیس نے گنیں تان لیں جس پر لاہور اور اسلام آباد کی پولیس کوئی بھی ایکشن کرنے سے قاصر رہی ۔۔اندر گلگت بلتستان اور کے پی کے سے آئے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجو دہے ، جب پولیس گیٹ کے پاس پہنچی تو پی ٹی آئی کارکنوں نے ان پر شدید پتھراؤ کیا ور جس سے پولیس اہلکار زخٰمی ہو گئے ۔پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شیلنگ کی ۔اس وقت سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشن  بھی یہاں پہنچ چکے ہیں۔سی سی پی او لاہور آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں :زمان پارک کے باہر جھڑپیں: پی ٹی آئی کارکنان کا پیٹرول بموں سے حملہ 

نمائندہ 24 نیوز نے  بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے کہا گیا تھا کہ حالات اگر کنٹرول میں نہ رہے تو عمران خان خود آکر اپنی گرفتاری دینگے  لیکن یہ سب کچھ میڈیا کے سامنے ہی کہا گیا ۔ کارکنوں کو ایسی کوئی بات نہیں کہی گئی ۔ کے پی کے اور گلگت بلستان سے پی ٹی آئی کے جو کارکن آئے وہ شدید جذباتی ہیں اور وہ کسی کی بات نہیں سنتے، ایسے حالات لاہور میں پہلے نہیں دیکھے ۔ان لوگوں نے پولیس پر شدید ترین پتھراؤکیا ہے ۔

انہوں نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ے پی کے اور گلگت بلستان سے پی ٹی آئی کے جو کارکن آئے  ہیں ان کے پاس ہتھیا ر موجود ہیں۔پولیس جانی نقصان کو مدنظر رکھتے ہوئے محتاط آپریشن کر رہی ہے ۔حالات کا جائزہ لینے کےلئے ہیلی کاپٹر کی مدد بھی لی گئی ۔رینجرز کو بلایا گیا ہے لیکن رینجرز فرنٹ فٹ پر نہیں آئی ہے ۔جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں کو پرامن رہنے کا حکم پی ٹی آئی کے رہنماوں سے تاحال نہیں ملا۔

انہوں نے بتایا پولیس پر امن انداز میں عمران خان کی گرفتاری کیلئے آئی تھی پولیس کو اندازہ نہیں تھا کہ انہیں اس طرح مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا ،اب تمام تر حالات کی روشنی میں پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کو ہر حال میں گرفتار کیا جائے گا۔

پروگرام 10تک کے میزبان رٰیحان طارق نے بتایا کہ پی  ٹی آئی کی قیادت کو احسا س ہے کہ عمران خان کی گرفتاری یقینی ہے اس لئے پی ٹی آئی کی چھ رکنی ٹیم بھی بنا دی گئی ہے جو پارٹی کے متفقہ فیصلےکرے گی ۔