(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک شخص اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، عمران خان ریلیوں میں جاسکتا ہے، عدالت میں نہیں جاسکتا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں سی پی این ای کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے تمام کوششیں کر رہے ہیں، پاکستان پر دیوالیہ پن کا خوف ختم ہوچکا ہے، پاکستان معاشی طور پر بڑے چیلنجز سے گزر رہا ہے، آئی ایم ایف کی تمام سخت شرائط ماننا پڑی ہیں، حکومت کو 11ماہ ہوگئے، ملک دیوالیہ کے خوف سے باہر آگیا، پاکستان میں سیلاب تاریخ بدترین سیلاب تھا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے 100 ارب روپے سیلاب متاثرین پر خرچ کئے، تاریخ میں پہلی بار اتحادی حکومت کامیاب رہی، تاثر دیا جارہا تھا کہ اتحادی حکومت کامیاب نہیں ہوگی، امید ہے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول کا معاہدہ جل ہوجائیگا، یہ حکومت ایک پارٹی کی نہیں بلکہ 12جماعتوں کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف معاہدے کی دھجیاں اڑائیں، کے پی حکومت نے لکھ کر دیا کہ دہشتگردی کاخطرہ ہے، بعض سیاسی جماعتوں کو مردم شماری پر تحفظات تھے، ایک شخص اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، عمران خان ریلیوں میں جاسکتا ہے، عدالت میں نہیں جاسکتا، ہم نے ریاست بچانے کیلئے اپنی سیاست داؤپر لگا دی۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ نواز شریف روز عدالتوں میں پیش ہوتے تھے، راناثنااللہ کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا، ان کو روزانہ عدالتوں میں گھسیٹا جاتا تھا، عمران خان کو نوٹسز میں تو نہیں جاری کئے، حکومت عمران خان کیساتھ کچھ نہیں کر رہی، عمران خان نے آئی ایم ایف معاہدے کی دھجیاں اڑائیں۔