عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ، رمضان میں سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی، وزیر توانائی سندھ

Mar 15, 2023 | 18:02:PM

 (24نیوز)وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہرقائد میں رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  امتیاز شیخ سے سی ای او کے الیکٹرک مونس عبداللہ نے ملاقات کی جس میں کراچی میں رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا تھا رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مختصر رکھا جائے،  لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروباری طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے، رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں کوبند کرنےکااعلان

سی ای او کے الیکٹرک کا کہنا تھا بلوں کی ادائیگی نہ ہونے سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوتا ہے جس پر امتیاز شیخ کا کہنا تھا مضافاتی علاقوں میں فوری طور پر کنڈا سسٹم کا خاتمہ کیا جائے,عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر اقدامات کریں گے۔

مزیدخبریں