پنجاب اسمبلی انتخابات کا معاملہ،سکیورٹی صورتحال سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا گیا

Mar 15, 2023 | 18:48:PM
پنجاب اسمبلی انتخابات کا معاملہ،سکیورٹی صورتحال سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا گیا
کیپشن: الیکشن کمیشن(فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کا معاملہ،صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسروں کو مطلوبہ سکیورٹی فراہم نہ کی جاسکی۔

 الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے سکیورٹی صورتحال سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا، ریٹرننگ افسروں کو مطلوبہ سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی،صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسروں کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت رش زیادہ ہے،زیادہ رش کی وجہ سے آر اوز دفاتر میں کشیدگی کی صورتحال ہے،امیدوار اور حامیوں کےدرمیان لڑائی جھگڑے ہو رہے ہیں ،یہی صورتحال برقرار رہی  تو لاہور میں الیکشن شیڈول معطل کرنا ہوگا ۔
صوبائی الیکشن کمشنر کے خدشات پر الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹس لئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیںگاڑی کے شوقین افراد کیلئے بری خبر