(24نیوز ) پاکستان سپر لیگ 8 کے پہلےکوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز لاہور قلندرز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے کپتان رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور20 اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، جس کے جواب میں لاہور قلندرز کی تما م ٹیم 14.3 اوورز میں 76 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔
واضح رہے کہ ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہا تھا کہ پچ کی ڈیمانڈ تو یہ ہے کہ پہلے باولنگ کریں لیکن ہم اپنے پلان کے مطابق پہلے بیٹنگ کریں گے ۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پہلے باولنگ ہی کرنا چاہتے تھے ، نئی پچ ہے جو باولنگ کے لیے کافی ساز گار ہے ۔