(24 نیوز )وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نوجوانوں کو جھوٹے بیانیے سے گمراہ کر رکھا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رانا تنویر حسین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے سوشل فیبرک کو بگاڑنے میں عمران خان کا سب سے بڑا ہاتھ ہے ، پی ٹی آئی وائلنٹ ذہنیت رکھتی ہے اور اس پر پابندی لگنی چاہیے، ہم ہر وقت فتنہ خان کو "قانون کی حکمرانی" کا لفظ کہتے سنتے رہے ہیں جب کہ وہ عدالتوں کی ہدایات کی مسلسل توہین کرتا رہا ہے۔
رانا تنویر حسین کا مزید کہناتھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر "پیٹرول بم" کیساتھ حملہ کیا گیا ، عدالتوں سے گزارش کروں گا کہ وہ اس کا نوٹس لیں، میں نے اپنے سیاسی کیرئیر میں ایسی بے شرم اور بزدل سیاسی شخصیت کبھی نہیں دیکھی ، جو قانونی گرفتاری کو ٹال رہا ہو اور معصوم کارکنوں کو اپنی ڈھال کہ لۓ استعمال کر رہا ہو ۔