مکیش امبانی کے شیف نے تنخواہ میں بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا

Mar 15, 2023 | 22:05:PM
مکیش امبانی کے شیف نے تنخواہ میں بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک مکیش امبانی اپنی خوراک کے معاملے میں بہت حساس ہیں اور اسی حساسیت نے اُن کے ذاتی شیف کی تنخواہ کو اتنا بڑھا دیا جتنا کئی قانون ساز اسمبلی کے ممبران کی بھی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مکیش امبانی خالصتاً سبزی خور ہیں اور یہ خوراک انہوں نے 1970 کی دہائی میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے طالب علمی کے زمانے سے برقرار رکھی ہوئی ہے جو کہ ان کی قابل تعریف خصوصیات میں سے ایک ہے اور ان کی اس خوراک کا خیال اُن کا شیف رکھتا ہے۔ بہت سے لوگوں کو یہ جاننے میں دلچسپی ہوگی کہ امبانی کے شیف کی کتنی تنخواہ ہے؟۔

 مکیش امبانی کھانے میں انڈے کھاتے ہیں تاہم وہ کسی قسم کا گوشت نہیں کھاتے اور نہ ہی شراب پیتے ہیں۔ اُن کا من پسند کھانا دال چاول اور چپاتی ہے۔ لہذا یہ واضح ہے کہ مکیش امبانی کے شیف کا ان کی روزمرہ کی زندگی پر بڑا اثر ہے جس کی وجہ سے مکیشن امبانی انہیں ماہانہ 2 لاکھ روپے دیتے ہیں جو متعدد بھارتی قانون ساز امبلی ممبران کی تنخواہوں سے بھی زیادہ ہے اور پاکستانی روپے میں دیکھا جائے تو تقریباً6 لاکھ روپے ماہانہ بنتے ہیں ۔

  تاہم یہ مکیش امبانی کے شیف کی حد تک ہی محدود نہیں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جو ملازمین بھی امبانی کی رہائش گاہ پر کام کررہے ہیں، اُن کی تنخواہ شیف کی تنخواہ کے لگ بھگ ہی ہے۔