مریم نواز پنجاب کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گی اور حلقہ پی پی 63 سے الیکشن لڑیں گی،مریم نواز نے پنجاب کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے انتخابی فارم بھی حاصل کر لئے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے انتخابی فارم (ن) لیگ کے سٹی نائب صدر شعیب بٹ نے وصول کئے، مریم نواز کے کاغذات کل ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں جمع کروائے جائیں گے۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی نائب صدر شعیب بٹ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں مریم نواز کے فارم وصول کرنے کی کو تصدیق بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری،عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے
یاد رہے کہ 2018 کے انتخابات میں پی پی 63 سے اشرف انصاری ایم پی اے منتخب ہوئے تھے جو منحرف ارکان میں رہے تاہم بعد ازاں (ن) لیگ میں واپس آ گئے تھے۔