عطا اللہ تارڑ کا تحریک انصاف کی جانب سے ٹی وی پروگراموں کا بائیکاٹ کرنے پر ردعمل

Mar 15, 2024 | 00:17:AM
عطا اللہ تارڑ کا تحریک انصاف کی جانب سے ٹی وی پروگراموں کا بائیکاٹ کرنے پر ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے تحریک انصاف کی جانب سے کچھ صحافیوں اور اینکرز کے پروگراموں کا بائیکاٹ کرنے سے متعلق جاری سرکلر پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ صحافیوں کو بھی تقسیم اور نفرت کی سیاست کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔ اختلاف رائے کو برداشت کرنا سیکھیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہناتھا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اس سرکلر سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ یہ طرزِ عمل افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ معاشرے میں انتشار اور تقسیم کو پھیلانے والی تحریک انصاف نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: سابق وفاقی وزیر مذہبی امور کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: