(فاطمہ عارف، عائمہ خان) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔
سورج کی تیز کرنوں سے شہر لاہور کا درجہ حرارت بڑھ گیا۔ ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹے میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فضائی آلودگی کی شرح میں کمی، ائیر کوالٹی انڈیکس 149ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فیز 8ڈی ایچ اے 152، شاہراہ قائداعظم پر آلودگی کی شرح 158 ریکارڈ، کینٹ پولو گراؤنڈ177، سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 156 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور 13ویں نمبر پر آگیا۔
دوسری جانب آج شہر قائد میں مطلع صاف اور ٓئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ پارہ بڑھنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا کا تناسب 22 فیصد ہے۔ شمال سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آٹھویں نمبر پر آگیا ہے۔ائیر کولیٹی انڈکس میں ہوا میں آلودہ زرات کی مقدار 158 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا،ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہے گا۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں سرد اور خشک رہے گا۔جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں سرد رہے گاتاہم جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔