احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس،عمرایوب خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماء عمرایوب خان کیخلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے عمرایوب خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے،فاضل عدالت کے جج کی عدم دستیابی کے باعث کوئی کارروائی نہ ہوسکی، عدالت نےکیس کی سماعت16 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔