پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پلان طلب
پنجاب میں موجود صنعتوں کا ڈیٹا اور فیوچر انڈسٹری کے اعدادوشمار بھی مرتب کیے جائیں،سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت اور آسانی فراہم کی جائے،مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پلان طلب کر لیا،انہوں نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت اور آسانی فراہم کی جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ،جس میں پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پلان طلب کر لیا،مارکیٹ کی ضروریات کا تعین کرکے انڈسٹریل سیکٹر زکی نشاندہی کرنے کی ہدایت کردی ۔وزیراعلیٰ نے سرمایہ کاروں کو محفوظ انویسٹمنٹ کے مواقع فراہم کرنے کے لئے سیکٹرز وائز میپنگ کا حکم دیدیا۔
ضرورپڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کے لئے اپنا ہیلی کاپٹر وقف کردیا
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں موجود صنعتوں کا ڈیٹا اور فیوچر انڈسٹری کے اعدادوشمار بھی مرتب کیے جائیں،سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت اور آسانی فراہم کی جائے،سیاسی عدم استحکام کے دور کا خاتمہ ہوا،حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پوری طرح یکسو ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری انڈسٹری اور سی ای او پی بی آئی ٹی اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔