تاریخ میں پہلی مرتبہ بینک ڈپازٹس 27ہزار 887 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اشرف خان)بلند شرح سود کی وجہ سے بینکوں سے پر کشش منافع،تاریخ میں پہلی مرتبہ بینک ڈپازٹس 27ہزار 887 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق فروری 23 کے مقابلے فروری 24 میں ایک سال میں بینک ڈپازٹس میں 4 ہزار 965 ارب روپے کا اضافہ ہوا، ایک ماہ میں بینک ڈپازٹس میں 346 ارب روپے کا اضافہ ہوا،فروری 2024 میں بینک ڈپازٹس نے 27 ہزار 887 ارب روپے کی نئی ریکارڈ سطح قائم کردی جو فروری 2023 میں بینک ڈپازٹس 22 ہزار 921 ارب روپے تھے۔
رپورٹ کے مطابق جنوری 24 کے 27 ہزار 540 ارب روپے کے مقابلے فروری 24 میں بینک ڈپازٹس 27 ہزار 886 ارب روپے ہوگئے،ماہرین کا کہنا ہے کہ بلند شرح سود ہونے کی وجہ سے بینکوں سے بہتر منافع مل رہا ہے ، سرمایہ کار بہتر منافع کیلئے بینکوں میں ڈپازٹس بڑھا رہے ہیں،موجودہ معاشی صورتحال اور بلند شرح سود کی وجہ سے بینکوں میں ڈپازٹس میں اضافہ جاری رہ سکتا ہے۔