(فرزانہ صدیق)قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت جاری ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ایجنڈے کے تحت زرعی اشیاء کی برآمدات پر پابندی سے متعلق سید خورشید احمد شاہ توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے،وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ دیوانی عدالتیں آرڈیننس 1962 میں مزید ترمیم کا بل (ترمیمی بل 2024) پیش کریں گے۔وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ قانونی معاونت و انصاف ایکٹ 2020 میں مزید ترمیم کا بل ( ترمیمی بل 2024) پیش کریں گے۔
وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ قومی اسمبلی کے سامنے 7 مختلف نوعیت کے آرڈیننس رکھیں گے،وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ آرڈیننسوں کے متعلق قرارداد پیش کرنے کے لیے تحریک بھی پیش کریں گے،بیرون ملک روزگار تلاش کرنے والے شہریوں کی اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے خلاف شکایات کا ازالہ کرنے میں امیگریشن اوورسیز ایمپلائمنٹ کی ناکامی سے متعلق عالیہ کامران توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گی۔