(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے سٹینڈنگ کمیٹی برائے کابینہ اور سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوز شریف سٹینڈنگ کمیٹی برائے کابینہ کی سربراہ ہوں گی جبکہ سینئر وزیر مریم اورنگ زیب اور وزیر خزانہ اس کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔
سٹینڈنگ کمیٹی برائے بزنس امور کے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر شعیب احمد ملک، صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری اور صوبائی وزیرذیشان رفیق ممبر ہوں گے۔
دوسری جانب سٹیڈنگ کمیٹی برائے امن و امان نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی وزیر خواجہ عنان رفیق اس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان ، شافع حسین ،صوبائی وزیر بلال اکبر اور صوبائی وزیر ثانیہ عاشق اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔
مزید پڑھیں: شجرکاری مہم 2024 کا آغاز
یہ کمیٹیاں محکموں کی سمریوں اور دیگر امور کی کابینہ کے طور پر منظوری دیں گی۔