(عثمان خان) سینیٹ کے انتخابات کیلئے اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ نشست پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے ہیں۔
کاغذات نامزدگی لیگی رہنماؤں طارق فضل چوہدری، حنیف عباسی، انجم عقیل، انوشہ رحمان اور نزہت صادق نے جمع کروائے۔
اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ اسلام آباد سے جنرل نشست پر ن لیگ کا امیدوار الیکشن لڑے گا یا اتحادی جماعت کا؟
اس کے جواب میں مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد سے جنرل نشست پر امیدوار کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔