(طیب سیف)سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم نہ ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے،ہم مزاحمت کریں گے، یہ ایک لمبی جنگ ہے، ہمیں لمبا سفر کرنا ہے۔ہم نہ ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے۔ قانون سازی پارلیمان کا قانونی حق ہے ،یہ ترامیم کیا کرنے جا رہے ہیں کسی کو کوئی پتا نہیں۔
سنی اتحاد کونسل کے رہنما عمر ایوب نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہنا تھا کہ آج کی کارروائی کے حوالے سے بریفنگ دینا چا رہے ہیں،آج انہوں نے آرڈیننس پاس کئے، مسلم لیگ ن، پی پی پی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہی ہے،ترامیم کیا کرنے جا رہے ہیں کسی کو کوئی پتا نہیں، وزیر قانون نے کہا کہ آئی ایم ایف آیا ہوا ہے یہ اس کے لئے ہے، کرمنل لاء کا آئی ایم ایف سے کیا تعلق؟قانون کی شک میں نے فلور آف دا ہائوس میں پڑھ کر سنائی۔پاکستان شپنگ کارپوریشن میں ترمیم کے باعث یہ اپنی مرضی کے ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دے سکتے ہیں۔
جس طرح سے بل پاس کئے گئے وہ غیر قانونی ہے:بیرسٹر گوہر خان
بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ قانون سازی پارلیمان کا حق ہے،آج پہلے دن ہی قانون سازی کی ابتدا قانون کو توڑ کر کی گئی ہے،وہ قانون جو آپ تبدیل کرنا چاہتے ہیں ممبران کے نوٹس میں لے آئیں،یہی آئینی طریقہ کار ہے،جس طرح سے بل پاس کئے گئے وہ غیر قانونی ہے۔آئینی طور پر ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔اگر کوئی اپنی ذمہ داری نبھانے میں فیل ہوا ہے تو وہ الیکشن کمیشن ہے۔
یہ الیکٹڈ ہائوس نہیں ہے:اسد قیصر
اسد قیصر نے کہا ہے کہ جس نے ایم این اے بننا ہے وہ الیکشن کمیشن کو پیسے وغیرہ دے،یہ الیکٹڈ ہائوس نہیں ہے،یہ قانون کی بد ترین خلاف ورزی کر رہے ہیں، ان کا اگلا ٹاسک مسلم لیگ ن کو بیس سیٹیں اور دینی ہے، پنجاب سے بھی یہ سیٹیں مسلم لیگ ن کو دینا چاہتے ہیں،ہم مزاحمت کریں گے، یہ ایک لمبی جنگ ہے، ہمیں لمبا سفر کرنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم وہ پاکستان بنائیں گے جس میں سب کے برابر حقوق ہوں گے،وہ دن قریب ہے جس دن خلق خدا طاقت میں ہو گی،ہم مشترکہ اجلاس میں بھی بھرپور احتجاج کریں گے،ہم نہ ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو منظور کرلیا گیا ہے حالانکہ اس دوران نے اپوزیشن نے خوب ہنگامہ کیا تھا ۔