مریم نواز کا اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس شروع کرنے کا اعلان 

Mar 15, 2024 | 15:08:PM
وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد ) وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس میں فرد ، میوٹیشن، رجسٹریشن کی سہولت ملے گی۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو کی اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے امور پر بریفنگ دی گئی۔

مریم نواز کا اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس میں فرد ، میوٹیشن، رجسٹریشن کی سہولت ملے گی۔ اُنہوں نے امریکہ، برطانیہ، کینیڈا دیگر ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو سروسز کیلئے جلد اقدامات کا حکم دے دیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اوورسیز کیلئے خصوصی پراپرٹی ٹرانسفر سروسز میں ٹائم لائن کی پابندی یقینی بنائیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سرکاری اراضی کی لیز کا ریکارڈ  بھی طلب کر لیا۔ مریم نواز کی سرکاری اراضی پر پارک اور روڈ سائیڈ سمال جم کیلئے اقدامات کی ہدایت دی۔ مریم نواز کی ہر ڈسٹرکٹ میں اراضی سہولت مرکز قائم کرنے کی ہدایت بھی دی۔

مزید پڑھیں: ’ہم ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے، مزاحمت کریں گے‘

گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ 30جون تک 11 ڈویژن میں اراضی سہولت مرکز کا آغاز کیا جائے گا۔ 5798مواضعات کا ریکارڈ دسمبر تک آن لائن ہوگا۔ 10 اضلاع میں آن لائن لینڈ ریکارڈ پراجیکٹ کا آغاز ہوگا۔

اجلاس میں منیجمنٹ آف سٹیٹ لینڈ کا بزنس پلان بھی پیش کیا گیا۔ اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ریونیو، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ڈی جی کچی آبادی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔