جنوبی افریقہ ، نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ ، محسن نقوی سے دونوں بورڈز کے چیئرمین کی ملاقات

Mar 15, 2024 | 17:45:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)محسن نقوی کی دبئی میں جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے چئیرمین لاسن نیڈوو (Mr Lawson Naidoo)اور  نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈکے چیئرمین راجر  ٹوسے (Mr Roger  Twose)سے ملاقات ۔

اہم ملاقات  میں آئندہ سال  پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کو حتمی شکل دی گئی ،ٹرائی سیریز ٹورنامنٹ  پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا،ملاقات میں ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کرانے کے   معاملات کو حتمی شکل دی گئی ، ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمز جنوری کے آخر میں پاکستان آئیں گی ،چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کو  بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی ۔

چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کئی برس بعد ہو گی، پاکستان میں ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے پر جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کا شکریہ ادا کرتے ہیں،پی سی بی  کی کاوشوں سے چیمپئنز ٹرافی بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے ،واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی فروری میں پاکستان میں ہو گی،دنیا کے پہلے 8 کرکٹ کھیلنے والے ملک چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیں گے۔