برطانوی وزیراعظم نے الیکشن کا انعقاد مسترد کردیا

 الیکشن پہلے ہوں یا بعد میں فرق نہیں پڑتا، لوگ کس کا انتخاب کرتے ہیں یہ اہم ہے: رشی سونک

Mar 15, 2024 | 17:48:PM

(24 نیوز) برطانوی وزیراعظم نے 2 مئی کو عام انتخابات کے انعقاد کو مسترد کردیا، ان کا کہنا ہے کہ  الیکشن پہلے ہوں یا بعد میں فرق نہیں پڑتا، لوگ کس کا انتخاب کرتے ہیں یہ اہم ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک پر حزب اختلاف اور کچھ حلقوں کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کرانے کے لیے دباؤ تھا، برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن پہلے ہوں یا بعد میں اس سے فرق نہیں پڑتا، الیکشن میں لوگ کس کا انتخاب کرتے ہیں یہ اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست اڑیسہ میں عیسائیوں کیخلاف پُرتشدد واقعات کے 25 سال مکمل

غیرملکی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ قانونی طور پر برطانیہ میں اگلے انتخابات جنوری 2025 میں ہونے ہیں تاہم وزیراعظم کے پاس اختیار ہے کہ وہ جلد الیکشن کا اعلان کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں