ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے اضافہ

Mar 15, 2024 | 19:23:PM

(شہزادعبدالی)رمضان المبارک میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ کر دیا گیا،ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے کا ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔ 
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہناہے کہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کے گٹھ جوڑ سے قیمت بڑھی ، اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر تیسری بار 30روپے فی کلو گرام کا بلاجواز اضافہ کیا گیا ۔
سرکاری قیمت 257روپے فی کلو لاہور سمیت دیگر شہروں میں350روپے ، پہاڑی علاقوں میں 410روپے فروخت جاری ہے ، قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر3030روپے سے بڑھکر 4200روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہناتھا کہ گیس مافیا کے سامنے اوگرا، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر و دکاندار بے بس ہیں،ان کاکہناتھا کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے،رمضان المبارک میں بلیک مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،عرفان کھوکھر نے کہاکہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپوٹرز نے سرکاری قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنے سے انکارکر دیا ہے،روز بروز ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا وزیر اعظم پاکستان فوری طور پر نوٹس لیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے استعفیٰ دیدیا

مزیدخبریں