ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیا ت نے ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا۔ ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں بھی موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ ، کالام منفی 07، استور منفی 02، گوپس منفی 01 ،سکردواور بگروٹ میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھائی کو کابینہ میں کہاں ایڈجسٹ کر رہے ہو؟ عمران خان کے سوال پر علی امین گنڈا پور کے جواب نے سب کو حیران کر دیا