پی ایس ایل 9کا پہلاایلی منیٹر ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)9کے پہلے ایلی منیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو39 رنز سے شکست دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ سود مندثابت ہوا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے،مارٹن گپٹل 56 اور آغا سلمان 31 رنز بناکر نمایاں رہے، ایلکس ہیلز ، شاداب خان 23، 23 اور اعظم خان نے 18 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف اور حیدر علی نے ایک ایک رن بنایا،اس کے علاوہ نسیم شاہ 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ جبکہ عماد وسیم نے بھی 4 رنز بنائے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر اور عاقل حسین نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم ، ابرار احمد اور سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ لی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ملنے والا 175 رنز کا ہدف دیکھ کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، پہلے 5 اوورز میں آدھی ٹیم صرف16 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 135 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی، عمیر بن یوسف نے 50، عقیل حسین نے 31 رنز بنائے ،اس کے علاوہ محمد عامر نے 23رنز اسکور کیے،اسلام آباد کی جانب سے عماد وسیم نے 3، نسیم شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں :چین کا پاکستانی عوام کو سرپرائز