مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی گر کر زخمی ہو گئیں

Mar 15, 2024 | 22:05:PM
مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی گر کر زخمی ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )آل انڈیا ترنمول کانگریس جماعت کی رہنما اور  بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینر جی گر کر زخمی ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممتا بینر جی اپنے گھر میں گر گئی تھیں جس کے نتیجے میں ان کے ماتھے اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئی ہیں، ممتا بینر جی کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے،ڈاکٹرز کے مطابق ممتا بینر جی کے ماتھے پر آنے والے زخم پر ٹانکے لگائے گئے اور دیگر طبی امداد بھی فراہم کی گئی تھیں، ممتا بینر جی کی طبیعت بحال ہونے پر انہیں گھر شفٹ کر دیا گیا ہے،واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی وزیراعظم نریندری مودی پر کھل کر تنقید کرنے سے متعلق شہرت رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :گندم پر سسبسڈی سے ماضی میں کتنے ارب کا بوجھ پڑا؟مریم نواز کو بریفنگ میں اہم انکشاف