بنوں کے 2 تھانوں اور چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ  ناکام،جوابی کارروائی پر فرار

Mar 15, 2025 | 09:05:AM
بنوں کے 2 تھانوں اور چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ  ناکام،جوابی کارروائی پر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیوم وزیر)خیبر پختونخوا کے شہر بنوں کے 2 تھانوں اور ایک چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، بروقت کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نےتھانا بکاخیل اورتھانا غوری والہ پرحملہ کیا۔خوجڑی پولیس چوکی پر دستی بم پھینکے گئے۔

 یہ بھی پڑھیں:لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، ایک دہشتگرد گرفتار، ساتھی فرار

پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد وہاں سے فرار ہوگئے۔