امریکہ سے جنوبی افریقہ کا سفیر ملک بدر

Mar 15, 2025 | 09:29:AM
امریکہ سے جنوبی افریقہ کا سفیر ملک بدر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا کی جانب سے جنوبی افریقا کے سفیر کو ملک بدر کردیا گیا۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے صدر ٹرمپ، ایلون مسک اور نائب صدر وینس پر تنقید کرنے پر سفیر ابراہیم رسول کو امریکہ بدر کیا گیا۔

اس حوالے سے روبیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ امریکا میں اب جنوبی افریقا کے سفیر کا خیرمقدم نہیں کیا جائے گا۔

الجزیدہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ابراہیم رسول پر نسلی کشیدگی کو ہوا دینے اور امریکا مخالف خیالات رکھنے کا الزام عائد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم افریقا کے سفیر کے ساتھ مزید ڈیل نہیں کرنا چاہتے، اس لیے ان کا مزید خیرمقدم نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا