معروف بھارتی اداکار دیب مکھرجی83 برس کی عمر میں چل بسے

Mar 15, 2025 | 09:47:AM
معروف بھارتی اداکار دیب مکھرجی83 برس کی عمر میں چل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر بھارتی اداکار و فلم ساز ایان مکھرجی کے والد دیب مکھرجی 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیب مکھرجی طویل علالت کے بعد جمعہ کی صبح ممبئی میں واقع اپنے گھر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے بے حد افسوس ہو رہا ہے کہ دیب مکھرجی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں،ان کی آخری رسومات ممبئی کے علاقے جوہو میں ادا کی گئیں۔

دیب مکھرجی نے 1960 اور 1970 کی دہائی میں کئی فلموں میں معاون کردار ادا کیے تھے جن میں تو ہی میری زندگی، دو آنکھیں، باتوں باتوں میں، جو جیتا وہی سکندر اور کنگ انکل نمایاں ہیں۔انہوں نے 1983 میں "کراٹے" نامی ایک فلم کی ہدایات بھی دی تھیں جس میں متھن چکرورتی، کاجل کرن اور یوگیتا بالی نے مرکزی کردارنبھائے تھے۔

دیب مکھرجی کا تعلق مشہور مکھرجی خاندان سے تھا، وہ فلم ساز آشوتوش گواریکر کے سسر اور معروف بالی وڈ اداکارائوں کاجول اور رانی مکھرجی کے چچا تھے، ان کی والدہ، ستی دیوی، مشہور اداکار اشوک کمار، انوپ کمار اور کشور کمار کی واحد بہن تھیں۔ دیب کے بھائی فلمساز شومو مکھرجی، نے بالی وڈ اداکارہ تنوجا سے شادی کی،تھی  جو کاجول کی والدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جاپانی اداکارہ کی فحش فلموں سے توبہ، اسلام قبول کرلیا

دیب مکھرجی،کی آخری رسومات میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں بشمول کاجول، رانی مکھرجی، جیا بچن، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، ہریتھک روشن اور دیگر نے شرکت کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔